ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

ابو ظہبی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی اوپنرز نے محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 70 رنز بنا کر 113 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں ڈیوڈ ویسا نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 5 گیندوں کے مہمان بنے، جن پر انہوں نے اتنے ہی رنز بھی بنائے اور یوں قومی ٹیم 122 پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔اس کے بعد محمد حفیظ آئے اور محمد رضوان کا خوب ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 67 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی۔

محمد رضوان کے بلے نے ایک مرتبہ پھر رنز اگلے اور وہ 50 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More