ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی شاہین اور بھارتی سورما مقابلے کے لیے تیار

دبئی: آئی سی سی کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا ۔ دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔پاکستانی کپتان بابراعظم اوربھارتی قائد ویرات کوہلی اپنی اپنی ٹیم کےاہم ترین بیٹرہیں۔

بابراعظم نےحال ہی میں کرس گیل کاٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین سات ہزاررنزکاریکارڈتوڑاہے۔بابراعظم نے61 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں2 ہزار204رنز37 کی بہترین اوسط سے اسکورکیے ہیں۔وہ دنیا کے دسویں بہترین ٹی ٹوئنٹی پلیر
ہیں۔جس میں ایک سنچری اوربیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بہترین اسکورایک سوبائیس رنزہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More