ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ نمیبا کا مقابلہ نیدر لینڈز سے ہوگا سری لنکا کی ٹیم آئر لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے روز ایونٹ کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل ہو جائیں گے۔ آج کا پہلا میچ نمیبیا اور نیدر لینڈز کی ٹیموں کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ آئر لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی ابوظبی میں ہی مد مقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More