ٹی20ورلڈ کپ:آخری دو کوالیفائرز آج کھیلے جا رہے ہیں

شارجہ: ساتویں ٹی ٹوئنٹی کے آخری دو کوالیفائرز آج شارجہ میں کھیلے جارہےہیں۔ گروپ اے میں پہلامیچ آئرلینڈ اورنمیبیا کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ میں ہالینڈ اورسری لنکا کھیلیں گے۔ گروپ بی سے اسکاٹ لینڈ اوربنگلہ دیش نے سپربارہ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ساتویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےآخری دو کوالیفائرزآج شارجہ میں کھیلے جارہے ہیں۔ اے گروپ کا پہلا میچ آئرلینڈ اورنمیبیا کے درمیان سہ پہرتین بجے شیڈول ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک فتح اورشکست کے ساتھ دو،دو پوائنٹ لے کر ہم پلہ ہیں۔ میچ کی فاتح ٹیم سپر بارہ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔ شام سات بجے سری لنکا اورہالینڈ مدمقابل ہوں گے۔

سری لنکا دو میچزجیت کرسپربارہ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ ہالینڈ دونوں میچ ہارکراس دوڑ سے باہرہوگیا۔ سری لنکا تیسرا میچ جیت کرگروپ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سپربارہ میں آسٹریلیا،انگلینڈ،ویسٹ انڈیزاورجنوبی افریقاکے ساتھ شامل ہو جائے گا۔ گروپ بی سے اسکاٹ لینڈ اپنے تینوں میچ جیت کرٹاپ پررہا اور مین راؤنڈ میں پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ اورافغانستان کے ساتھ شامل ہوگیا۔ بنگلہ دیش دوسری پوزیشن لےکرمین راؤنڈ کے گروپ میں چلاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More