ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا شیڈول جاری

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سپربارہ کے گروپ بی میں شامل ہے جس میں بھارت، نیوزی لینڈ،افغانستان اوردو کوالیفائرزشامل ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز چوبیس اکتوبرکو روایتی حریف بھارت سے معرکے سے کرے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سپربارہ کے گروپ بی میں شامل ہے جس کی دیگرٹیمیں بھارت,نیوزی لینڈ,افغانستان اوردوکوالیفائرز شامل ہیں۔ بابراعظم الیون چوبیس اکتوبرکوروایتی حریف بھارت کےخلاف معرکے سے کرے گا دنیا بھرمیں پاک بھارت میچ کا بےچینی سے انتظارکیا جارہا ہے۔ میچ کے سارے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔

چھبیس اکتوبرکو پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، انتیس اکتوبرکو پاکستان اورافغانستان مدمقابل ہوں گے۔ دو اور سات نومبرکو پاکستان ٹیم آخری دو گروپ میچز کوالیفائرز سے کھیلے گی۔ سیمی فائنلز دس اورگیارہ نومبرجبکہ فائنل چودہ نومبرکو شیڈول ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More