صدرمملکت عارف علوی سے شامی وزیرتعلیم ڈاکٹر داریم تبع کی ملاقات

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے شامی وزیر تعلیم ڈاکٹر داریم تبع نے ملاقات کی ہے ۔ صدر نے اقتصادی اور کورونا سمیت صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔

صدر عارف علوی سے شام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر داریم تبع کی ملاقات ہوئی ۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔برادر ملک کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں استوار ہیں ۔پاکستان انٹرنیشنل اسکول،دمشق میں شامیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے۔ اسکول شامی طلباء کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم فراہم کرتا رہے گا۔

شام کے وزیرتعلیم ڈاکٹر داریم تبع کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More