ایئر چیف سے سوئس سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسلام آباد:ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور زیربحث آئے۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق سربراہ پاکستان ایئر فورس ظہیر احمد بابر سدھو سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سوئس سفیر نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابل تعریف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More