اسٹاک ہوم: سویڈن اور جرمنی نے دنیا کی جوہری طاقتوں کو ایٹمی ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کرنے پر آمادہ کرنے کے راستے تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمنی اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے آئندہ ماہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر ہونے والی جائزہ اجلاس سے پہلے اسٹاک ہوم میں ملاقات کی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ آنالینا بیئربوک نے اپنی سویڈش ہم منصب این لنڈے کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا مشترکہ مقصد واضح ہے کہ ایک ایسی دنیا جو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو۔
جرمن وزیر خارجہ آنالینا بیئربوک نے عزم ظاہر کیا کہ یورپ ایک محفوظ دنیا کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔