سویڈش وزیرخارجہ نے نیٹو کی رکنیت کی درخواست پر دستخط کر دیے

سویڈش وزیرخارجہ این لِنڈے نے اپنے ملک کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست پر دستخط کر دیے ہیں،دونوں ملک بدھ کے روز میمبرشپ کی درخواست دیں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سویڈن کی رکنیت کی درخواست پر باقاعدہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔ سویڈن کی یہ درخواست اب نیٹو سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ کو بھیجی جائے گی۔ لِنڈے نے بتایا کہ فن لینڈ بھی باقاعدہ طور پر اس درخواست پر دستخط کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ ماضی میں غیرجانب دار ممالک رہے ہیں۔ لیکن یوکرین پر روسی حملے کے بعد ان دونوں ممالک نے نیٹو میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔ یہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر مغربی دفاعی اتحاد کی رکنیت کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More