سی این جی بندش کے خلاف صوابی کے ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

صوابی: ٹوپی میں ٹرانسپورٹروں نے سی این جی بندش کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر سی این جی پمپ دس جنوری تک نہ کھولے گئے تو صوابی انٹرچینج بند کر دیں گے۔

صوابی کے علاقے ٹوپی میں ٹرانسپورٹروں نے سی این جی بندش کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ڈرائیورز نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر سی این جی پمپ دس جنوری تک نہ کھولے گئے تو صوابی انٹرچینج بند کر دیں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرانسپوٹروں کا گھر وں کا چولھا بندکر دیا گیا ہے۔ ہمیں خود سوزیوں پر مجبور نہ کیا جائے ہمارے معاشی قتل کرے ہمارے بچے بھوکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More