قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذمہ داران کو سپریم کورٹ طلب کرے، پی پی

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ذمہ داران کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور فیصل کریم کندی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ذمہ داران کو سپریم کورٹ میں طلب کیا جائے۔

شازیہ مری نے کہا کہ یہ کوئی معمولی فیصلہ نہیں پاکستان کے دستور کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے ڈپٹی اسپیکر نے عمران خان کو بچانے کیلئے آئین توڑا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سیکرٹری کو منٹس سمیت سپریم کورٹ میں طلب کیا جائے۔ امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ نظریہ ضرورت کے تحت نہیں کیا جائے گا۔

پی پی رہنماؤں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ میں 197 ارکان کو غدار قرار دیا گیا ۔عدالت سے درخواست ہے کہ عمران خان نے شب خون مارا ہے اس کا ساتھ نہ دیا جائے
۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More