سپریم کورٹ بشیر میمن کے الزامات پر بھی ازخود نوٹس لے، مریم نواز

سرگودھا: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتا ہے کہ حکومت چھوڑ دوں گا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔

سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نون لیگ مریم نواز نے کہا کہ ایک کھلنڈرے اور نااہل کو پاکستان کےعوام پر مسلط کیاگیا۔عمران خان پاکستان کی آستین میں چھپا سانپ ہےجس جس نے اس کو دودھ پلایا اس کو ڈس لیا۔سپریم کورٹ ایک پاگل شخص کی خاطر عدلیہ کے ترازوں کو جھکنے مت دے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس مٹی کا بیٹا ہے ، حکومت چھوڑ دے گا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالے گا ۔عمران خان اپنی تقریروں میں مجھے نہیں اداروں کو گالیاں دیتا ہے ۔سپریم کورٹ سے کہنا چاہتی ہوں کہ 1سوموٹو نوٹس بشیر میمن کے الزامات پر بھی لینا چاہیے ۔

نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ چار سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے چار ہفتے کا حساب مانگ رہا ہے۔ریاست مدینہ کے دعوے دار کے کتے ایک دن میں اتنا گوشت کھاجاتے ہیں جتنا بنی گالہ کے اطراف کی آبادی کے لوگ ایک ماہ میں نہیں کھاتے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام کو آزادی اور خود مختاری کے بھاشن دیتا ہے جس نے خود کما کر نہیں کھایا اس کے منہ سے خود مختاری کی بات اچھی نہیں لگتی۔عمران خان تم بال نوچو، دانت پیسو یا الٹے لٹک جاؤ، تمہارا کھیل، ختم شد۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More