سپریم کورٹ شہباز شریف کو تحریک عدم اعتماد لانے سے روکے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تحریک کی سربراہی کر رہے ہیں۔ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈرکوئی بھی اقدام اٹھانے سے روک دیا جائے۔

مسلم لیگ نون کے صدر کے خلاف سپریم کورٹ میں شہباز شریف میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو بطور اپوزیشن لیڈر اقدام اٹھانے سے روک دیا جائے ۔شہباز شریف کی عام انتخابات 2008 اور 2013 کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ پر سازش میں ملوث ہونے پر شہباز شریف اپوزیشن لیڈر منتخب نہیں ہو سکتے۔قرار دیا جائے کہ شہباز شریف مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر منتخب نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد پولیس کو سپریم کورٹ حملے کے معاملہ پر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جائے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More