غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول

اسلام آباد: قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیج دیا جس جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا۔ جس کے ساتھ انہوں نے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی ہے۔

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمی سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری ہونے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے خفیہ سیل شدہ مراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا۔ جسے چیف جسٹس کے سیکریٹری کے وصول کیا۔

واضح رہے ڈپٹی اسپیکر نے گزشتہ روز مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو بجھوانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر خفیہ اداروں کے سربراہان سے ان کیمرا بریفنگ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More