سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کا پیک ترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنےکا فیصلہ

لاہور:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وکلا تنظیموں نے پیکا ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا۔سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کاپیکاترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنےکااعلان کردیا ۔ سپریم کورٹ بارکےصدراحسن بھون نے پیکاآرڈیننس کےاجراپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیکاترمیمی آرڈیننس آئین کےآرٹیکلزکی کھلی خلاف ورزی ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا تھا کہ ملک نےایسی پابندیاں آمرانہ دورمیں بھی نہیں دیکھیں ۔پیکاآرڈیننس سیاسی مخالفین کودبانےکےلئےجاری کیاگیا ہے ۔

دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے بھی پیکا ایکٹ کے اجرا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔پنجاب بارکونسل نے کہا ہے کہ حکومت نےترمیمی آرڈیننس جاری کرتےہوئےآمرانہ رویہ اختیارکیا ۔حکومت اقدامات پرتنقیدکی حوصلہ افزائی کرتےہوئےاپنےمعاملات کوبہتربنائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More