سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت، کارکن رہاکرنےکا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو رات دس بجے تک پی ٹی آئی جلسے کیلئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف کمشنر کو عدالت نے احتجاج کے لیے ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان جگہ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی جلسے کیلئے ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنے کے اقدامات کر یں۔ چیف کمشنر کو عدالت نے احتجاج کے لیے ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان جگہ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی ہدایت کی ہے تاہم جن ٹرانسپورٹرز کے قانونی مسائل ہیں ان پر حکم لاگو نہیں ہوگا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس کو حتمی نہ سمجھا جائے کسی بھی وقت حکم واپس لیا جاسکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More