توہین عدالت کے مرتکب وزراء کی حمایت الیکشن کمیشن پرحملہ ہے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب وزرا ء کی حمایت کی ہدایت الیکشن کمیشن پرحملہ ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک داخلی اورخارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے جبکہ حکومت الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہی ہے ۔

لیگی صدر شہباز شریف نے کہا کہ توہین عدالت کے مرتکب وزرا کی حمایت کی ہدایت الیکشن کمیشن پر حملہ ہے۔ دھونس سے اور ہراساں کرکے اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More