اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی ارکان مچھ جیل پہنچ گئے، پولیس

کراچی سے چار پولیس افسر سمیت  سات افراد پر مشتمل ٹیم صولت مرزا سے تحقیقات کے لئے مچھ جیل پہنچ گئی ہے اور پھانسی کے سزا پانیوالے صولت مرزا کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے۔

صولیت مرزا سے مچھ جیل میں پولیس اور حساس اداروے دوربارہ تفتیش کریں گے۔ صولت مرزا  کی پرانی جے آئی ٹی رپورٹ کے تحت اسے عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا ہے۔ صولت مرزا پر کے ای ایس سی کے سربراہ شاہد حامد کے قتل کا الزام ثابت ہو چکا ہے اور اسے پھانسی کی سزا ہوئی تھی۔ پھانسی سے چند روز پہلے وڈیو بیان میں صولت مرزا نے ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ صولت مرزا کا کہنا تھا کہ قتل کے احکامات متحدہ کی قیادت کی جانب سے موصول ہوئے تھے۔ ان الزامات کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جو اب صولت مرزا سے اس سارے معاملے کی تحقیقات کریگی۔

Related posts

شہباز شریف کے خلاف سو پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی، مریم اورنگزیب

faraz ahmed

روسی صدر نے پیانو پر مدھر دھنیں بجا کر سب کو حیران کردیا

Developer

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More