تازہ ترین
سکھر ایکسپریس حادثہ، ٹرینوں کی آمدورفت تعطل کا شکار

سکھر ایکسپریس حادثہ، ٹرینوں کی آمدورفت تعطل کا شکار

حیدرآباد:(03 اگست 2020)کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس ٹنڈو جام کے قریب پٹری سے اتر گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پالی جانی اسٹیشن کے قریب سکھر ایکسپریس کی ایک مسافر بوگی پٹری سے اتر گئی،جس کے باعث ٹریک بری طرح متاثر ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسافروں کے مطابق حادثہ علی الصبح پیش آیا مگر ریلوے حکام کی جانب سے تاخیر سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، سخت گرمی کے باعث ریل میں سفر کرنے والے مسافروں کو سخت مشکلات پیش آئیں۔

ریلوے حکام نے حادثے کے سات گھنٹے گزرنے کے بعد امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرہ بوگی کو الگ کیا اور باقی ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا۔

حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو سخت نقصان پہنچا، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top