میران شاہ میں خودکش دھماکا، 3 فوجی جوان اور 3 بچے شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہے جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 معصوم بچے شہید ہوگئے ۔ شہید سیکیورٹی اہلکاروں میں زبیر قادر، عزیر اسفر اور قاسم مقصود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں گیارہ سالہ احمد، آٹھ سالہ احسن اور چار سالہ انعم بھی شہدا ء میں شامل ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More