پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کی عوام کو اۤئندہ ایک دو روز میں چینی کی قیمت نوے روپے ہونے کی نویدسنا تے ہوئے کہا کہ دس ہزارمیٹرک ٹن درآمدی چینی کی پہلی کھیپ کل تک خیبرپختونخوا پہنچ جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریزکی شرکت کی ۔ شرکاء اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی کی پہلی کھیپ کل تک خیبر پختونخوا پہنچ جائے گی۔ کراچی پورٹ سے چینی لے کر ٹرکس خیبر پختونخوا روانہ ہوگئےہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک آدھ دن میں فی کلو چینی کی قیمت 135 روپےسے 90روپےتک گرجائےگی۔چینی 86 روپے فی کلو کے حساب سے ڈیلرز کو فراہم کی جائے گی۔تمام اضلاع کو روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار ٹن چینی فراہم کی جائے گی۔