سوڈان ميں وزير اعظم اور ان کی اہليہ کو واپس ان کی گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ پير کو فوجی جنرل عبدل فتاح برہان نے وزير اعظم عبداللہ حمدوق کی حکومت کا تختہ پلٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر ليا تھا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بين الاقوامی برادری نے تمام سرکاری ملازمين کی فوری رہائی کا مطالبہ کيا ہے۔ منگل کو وزيراعظم کو ان کے اہليہ کے ہمراہ گھر روانہ کر ديا گيا۔ منگل کو جمہوريت نواز کارکنوں نے احتجاج بھی کيا۔ فوجی جنرل برہان کا کہنا ہے کہ سياسی بحران کی وجہ سے فوج کو مداخلت کرنی پڑی۔