لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے ۔ غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں۔