تازہ ترین کھیل

آئی او سی کے اعلیٰ حکام کے معاوضوں کی تفصیلات جاری

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پہلی بار اپنے ایک سو پندرہ اعلیٰ حکام کے معاوضوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق آئی او سی کے سربراہ کو سالانہ دو لاکھ تینتالیس ہزار آٹھ سو ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پہلی مرتبہ اعلیٰ حکام کو ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ آئی اوسی کے صدر تھامس باخ کو دو لاکھ تینتالیس ہزار آٹھ سو ڈالرز سالانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ آئی او سی کے اس اقدام سے فٹبال گورننگ باڈی فیفا اور دیگر آرگنائزیشنز پر بھی دباؤ پڑے گا۔ آئی او سی ایتھکس کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مکمل شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ایک سو پندرہ ارکان کی مجوزہ ادائیگیوں کی تفصیلات لوگوں کے سامنے لارہی ہے۔

آئی او سی کے چار نائب صدور سمیت چودہ ایگزیکٹو بورڈ ممبرز آفیشل میٹنگز اور سفری اخراجات کی مد میں نو سو ڈالر یومیہ حاصل کریں گے۔ دیگر ارکان کو میٹنگ اور سفری الاؤنسز کے لیے چار سو پچاس ڈالر یومیہ ادائیگی ہوگی۔ مجموعی طور پر تمام ارکان کو سالانہ سات ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ ان کے سفری اور رہائشی اخراجات پہلے ہی آئی او سی ادا کرتی ہے۔

ایتھکس کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر کو نہ تو فکسڈ سالانہ تنخواہ اور نہ ہی یومیہ الاؤنس دیا جائے گا۔ اس کے بجائے فرائض کی ادائیگی اور ذاتی اخراجات کے لیے طے شدہ سالانہ رقم معاوضے کے طور پر دی جائے گی۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ معاوضوں کے اعلان سے آئی او سی کے لیے بچت اور شفافیت کی ابتدا ہوگی۔

Related posts

اپوزیشن پچاس ہزار کرسیاں بھر دے تو سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا، فیاض الحسن چوہان

faraz ahmed

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی نے مصری شہری نیال نصر سے منگنی کرلی

nehal qavi

روسی طیارے کی مسافر کے مطالبے پر ایمرجنسی لینڈنگ

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More