تازہ ترین
نجی اسکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھی سے گر کر جاں بحق

نجی اسکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھی سے گر کر جاں بحق

کراچی:(15 ستمبر 2020) شہر قائد کے نجی اسکول میں افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے،جہاں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گلبرگ کے نجی اسکول میں پیش آیا ہے،اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبہ اریبا سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی،طالبہ کو فوراً نجی ہسپتال منتقل کرایا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ انتقال کر گئی ہے۔

چئیرمین نجی اسکول محمد آصف خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بچوں کی تعداد بھی انتہائی کم تھی،طالبہ اریبہ صبح پونے آٹھ بجے اسکول آئی تھی،جس سیڑھی سے گری وہ چھ اسٹیپس کی ہے،واقعے کے بعد بچی کے والدین کو فوری بلوایا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ پر تحقیقات کے لئے اسکول کے منتظم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے سیڑھیوں سے گرکر طالبہ کی موت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی سے رپورٹ طلب کرلی ہے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ مکمل تحقیقات کی جائے کہ سانحہ کیسے ہوا اور اسکول انتظامیہ نے کیوں فوری طور پر بچی کو ہسپتال نہیں پہنچایا؟۔

ڈی جی منصوب صدیقی کا کہنا ہے کہ :ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اسکول پہنچ گئے ہیں اور سانحہ کے حوالے سے تمام حقائق کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top