پیٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال، ملک بھر میں اسٹیشنز بند، عوام پریشان

لاہور: پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔پیٹرول پمس کی بتیاں بجھا کر اور اطراف میں ٹینٹ لگاکرسیل کردیئےگئے۔

پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن نے اپنا کمیشن مارجن بڑھانے کیلئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیئے ہیں ۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں بیشتر فیول اسٹیشنز بند ہیں تاہم چند پیٹرول پمپس پیٹرول فراہم کر رہے ہیں جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہو ئیں ہیں ۔ پیٹرول پمپ بند ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔

پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پیٹرول پمپس بند رکھے جائیں گے ۔ ترجمان ایسوسی ایشن کے مطابق کمیشن مارجن 3روپے 30پیسے سے بڑھا کر 6روپے کیا جائے گا تو ہی سپلائی بحال کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More