اب تک پاکستان اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

تھرپارکر: تین مزید بچے دم توڑ گئے، اموات کی تعداد 144ہوگئی

مٹھی سول اسپتال میں مزید تین بچے دم توڑ گئے ہیں، رواں سال بچوں سمیت ایک سو چوالیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے، غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث مٹھی ،ننگر پارکر ،ڈیپلو اور دیگر علاقوں میں کئی ماوں کی گودیں اجاڑ دیں ہیں، بچوں کے مسلسل اموات نے تھری باشندوں سے جینے کی امید ہی چھین لی ہے، بچوں کو تڑپتا دیکھ کر کئی ماوں نے خودکشی کی کوششیں بھی کیں۔

ہرسو پھیلے قحط کے سائے سے یوں گمان ہوتا ہے جیسے یہاں کبھی زندگی کا بسر ہوا ہی نہ ہو،، لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود
تھری باشندے اس علاقے کو آباد رکھنا چاہتے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم کی سر براہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

nehal qavi

ورلڈکپ:افغانستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

login web

سائیڈ فنگرپرنٹ اسکینر کے ساتھ موٹرولا کا ”موٹو زیڈ 3 “ متعارف

Hunain Siddiqui

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More