نیوز ٹکر کھیل

زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات

پاکستان میں چھ سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لئے تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں۔ مہمان ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا جائے گا جو قذافی اسٹیڈیم اکیڈمی سے چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ کھلاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے چاروں جانب ایک مربع کلومیٹر کا علاقہ ہائی سیکیورٹی زون قرار دیدیا جائے گا۔ جہاں رینجرز، اینٹی ٹیرر رسٹ اسکواڈز اور پولیس فورس سمیت تین حفاظتی گھیرے تشکیل دیئے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے کسی بینک کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ میچ کے روز کچھ فاصلے پر چند کاؤنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔ تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اورکیمرے نصب ہوں گے۔ پارکنگ ایریا اسٹیڈیم کافی فاصلے پر واقع فیفا ہاؤس کے باہر ہوگا۔ تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں انٹری صرف تین گیٹس کے ذریعے ہوگی۔

نو مارچ دوہزارنو کو سری لنکا ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے چھ سال بعد زمبابوے ،پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیسٹ ٹیم ہے۔ مہمان ٹیم پاکستان میں دوٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

Related posts

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایس ایس پی ساوتھ محمد فاروق کا تبادلہ کردیا گیا

Khurram Adeel

شہباز شریف نے ایف اے ٹی ایف بلز پر جمعیت علمائے اسلام کو اعتماد میں نہ لینے پر معذرت کرلی

faraz ahmed

وفاقی دارالحکومت میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More