اہم خبریں نیوز ٹکر کھیل

زمبابوے کی 4 رکنی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور زیڈسی یو کے سربراہ ایلسٹرکیمبل کی سربراہی میں زمبابوے کا چاررکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وفد زمبابوے کے دورے سے پہلے پاکستان میں کھلاڑیوں کے حفاظی انتطامات کا جائزہ لے گا۔

زمبابوے کا چار رکنی سیکیورٹی وفد گذشتہ رات پاکستان پہنچا، وفد میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے رکن بھی شامل ہیں۔ حکومت پنجاب اور پی سی بی کے اعلٰی حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ وفد آج زمبابوے ٹیم کیلئے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لے گا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں وفد کومہمان ٹیم کیلئے کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین شہریار خان کی غیر موجودگی میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، جنرل منیجر سیکیورٹی کرنل اعظم اورپنجاب پولیس کے اعلٰی حکام وفد کو سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ جس کے بعد وفد کے ارکان میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے انیس مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

Related posts

کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا امکان

shakir shaikh

تحریک انصاف اںٹرا انتخابات کا فیصلہ 5 دسمبر کو سنایا جائے گا

shakir shaikh

ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More