اہم خبریں دنیا نیوز ٹکر

یمن: اتحادی افواج کے فضائی حملے جاری، جنگ میں 1900 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ

یمن میں اتحادی افواج کے حوثی باغیوں پر فضائی حملے جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ کے باعث انیس سو افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق سعودی قیادت میں اتحادیوں کے یمن میں حملوں اور جنگ زدہ ملک کی بگڑتی صورتحال سے پانچ لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ جنگ کے باعث انیس سو افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، آٹھ ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں متعدد نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ اتحادی ترجمان نے ان حملوں میں باغیوں کے خلاف بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

Related posts

داتا دربار حملہ، شہید افراد کی تعداد 12 ہوگئی

Hunain Siddiqui

وزیراعظم آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

Abuzar Usama

شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ کیس: عمرامین سمیت دیگر گواہوں سے جرح مکمل

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More