اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

یمن میں محصور67پاکستانی پی آئی آے کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے

یمن میں محصور سڑسٹھ پاکستانیوں کو کو لے کر پی آئی آے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے، یمن سے آنے والے افراد کے اہلخانہ بڑی تعداد میں کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

یمن میں محصور پاکستانی پی آئی کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے، جن میں سڑسٹھ کا تعلق کراچی سے تھا، جنھیں آج
پی آئی کی پرواز پی کے 7006 میں کراچی پہنچا دیا گیا، مسافروں نے ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، حکومت پاکستان اور پی آئی اے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مسافروں کا نے میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن واپس لوٹ کر بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔

دوسری جانب کیپٹن صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت اور میڈیا کے شکر گزار ہیں، یمن پہنچنے پر ہمیں جبوتی جانے کا کہا گیا، جبکہ مسافر ساری صورت حال میں پی آئی اے سے رابطے میں رہے، کیپٹن کا کہنا تھا کہ جیسےہی مزیدپاکستانی جمع ہوں گے،دوبارہ فلائٹ بھیجی جائیگی۔

Related posts

خیرپور: درازہ شریف میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ، 11 افراد جاں بحق

fariha fatima

میمو گیٹ اسکینڈل: حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے قانونی ڈرافٹ پیش

faraz ahmed

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More