نیوز ٹکر کھیل

کوچنگ چھوڑنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے،وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں انکی منصوبہ ناکام نہیں ہوئی۔ محدود اوورز کے میچز میں شکست پر مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہم سے بہتر کھیلی، جس کاانہیں پورا کریڈت دیناچاہئے۔ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پاکستان ٹیم کی پلاننگ ناکام ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ سینئر کھلاڑیوں کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ نئے کھلاڑیوں کو بھی بہتری کے وقت دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہاں بدقسمتی یہ ہے کہ کوئی بھی برا کھیلے، سارا ملبہ کوچ پر ڈال دیا جاتاہے۔ کوچنگ اسٹاف،سلیکشن کمیٹی اور کرکٹ بورڈ سمیت ہرکوئی اپنا کام ذمہ داری سے انجام دے رہاہے۔ہر فیصلہ ٹیم کے مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے ۔

اپنے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر وقاریونس نے کہاکہ خراب کارکردگی پر عہدہ چھوڑنے کاکوئی ارادہ نہیں ۔پی سی بی حکام ایسا سوچتے ہیں۔ تو وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم تشکیل نو کے دور سے گزر رہی ہے۔ اس لئے سب کوصبر سے کام لینا چاہئے۔ سینئرز کی جگہ نئے کھلاڑیوں، نئے کپتان اور نئے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ ان سب کو ایڈجسٹ ہوکر کارکردگی میں بہتری کیلئے وقت دینا چاہئے۔ بنگلہ دیش ٹیم اب کافی مضبوط ہے۔لیکن اس کیخلاف اتنی خراب پرفارمنس کی امید نہیں تھی۔

Related posts

عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے، بلاول بھٹو

Hassam Alam

سلیکٹڈ وزیراعظم محنت کشوں کا استحصال نہ کریں، سابق صدر

shakir shaikh

کرینہ کپور کرن جوہر کی فلم میں ماں کا کردار نبھائیں گی

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More