اب تک پاکستان اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی پر سنی اتحاد کونسل کا دھرنا ختم

طارق محبوب کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کے بعد سنی اتحاد کونسل نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا ختم کر دیا، تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ ڈی آئی جی ہوگا، جبکہ طارق محبوب کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کیا جائے گا ۔

اٹھارہ اپریل کوکراچی سینٹرل جیل میں سنی اتحاد کونسل کےجنرل سیکرٹری طارق محبوب انتقال کرگئے تھے۔ سینٹرل جیل میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما کے جاں بحق ہونے کے بعد پارٹی کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پردھرنا دیا گیا ۔ اس دوران سنی اتحاد کونسل نے جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔انتظامیہ نے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں سے آج  ملاقات کر کے مذاکرات کیے ۔ کامیاب مذاکرات کے بعد سنی اتحاد کونسل نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا ختم کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کو طارق محبوب کے قتل کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سے طے پانے والے معاہدے سے مطمئن ہیں ۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ طارق محبوب سے ہمارے اچھے تعلقات تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ ہم سے تعاون کیا۔طارق محبوب کے پوسٹ مارٹم کے بعد ذمہ داران کیخلاف ایف آئی آر درج کی  جائے گی ۔۔

Related posts

کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا، وزیر پارلیمانی امور

shakir shaikh

اداکارہ کیرولین سنشائن وائٹ ہاؤس کی پریس ٹیم میں شمولیت

Abuzar Usama

کراچی: ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More