اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

عوام اپنے ووٹ بم کے ذریعے ظالمانہ نظام کا مقابلہ کریں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے وفاقی وزیر خزانہ دس سے پندرہ ہزار میں ایک گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں۔ قرض اتارو ملک سنوارو مہم میں عوام نے اربوں روپے دیئے لیکن حکمران غریبوں کا معیار زندگی بہتر نہ کرسکے۔ انکا کہنا تھا عوام کو ووٹ بم کے ذریعے انقلاب لانا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے عوامی اجتماعات سے خطابات کے ساتھ ساتھ مختلف بازاروں میں جا کر دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ گلشن راوی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عوام اپنے ووٹ بم کے ذریعے ظالمانہ نظام کا مقابلہ کریں۔ وہ اس نظام کے باغی ہیں جہاں پولیس والے غریب پر حملہ اور امیر کو سلوٹ کرتے ہیں۔

اس قبل سراج الحق نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری کتاب میلے کا دورہ کیا جہاں طلبہ کی جانب سے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مڈل کلاس طبقہ طلبہ یونینز کے ذریعے ہی سیاست کے ایوانوں میں پہنچ سکتا ہے۔

سراج الحق نے ہر طبقے کے ساتھ ساتھ ملک کی خواتین سے تحریک تکمیل پاکستان کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزما لیا ہے اب جماعت اسلامی کو بھی آزمایا جائے۔

Related posts

سینیٹ الیکشن کی گہما گہمی ، آصف زرداری کے اسلام آباد میں ڈیرے

login web

سکھ کمیونٹی کا وزیراعظم عمران خان کے لئے ایوارڈ

shakir shaikh

پاک افغان غلام خان بارڈر آج سے پیدل مسافروں کیلئے کھول دیا گیا

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More