دنیا نیوز ٹکر

ملکی سلامتی کے خلاف اٹھایا جانے والا ہر قدم ناقابل برداشت ہے، راج ناتھ سنگھ

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کیا کہ ملکی سلامتی کے خلاف اٹھایا جانے والا ہر قدم ناقابل برداشت ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید سے ملاقات کی، وزیراعلی نے راج ناتھ سنگھ کو کشمیر کے حالات پر بریفنگ دی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئےگا،ملکی سلامتی کے خلاف اٹھایا جانے والا ہر قدم ناقابل برداشت ہے انہوں نے ریلی میں شریک افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔

دوسری جانب سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل پرکاش مشرا وادی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آج جموں و کشمیرپہنچیں گے. ڈی جی اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعلی مفتی محمد سعید اور گورنر این این ووہرا سے ملاقات بھی کریں گے۔

Related posts

آرمی چیف کی جرمن ہم منصب سےملاقات،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین

login web

آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلیے اعزازی ڈگری کا اعلان

Beenish Umer

عدالت کا پی پی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے سے انکار

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More