دنیا نیوز ٹکر

بھارتی سیاسی افق سے گم شدہ راہول گاندھی آج نئی دہلی پہنچ رہے ہیں

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی دو ماہ بعد آج نئی دہلی پہنچ رہے ہیں، دو مہینے سے غائب کانگریس کے نائب صدر کہاں غائب تھے، اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

بھارتی سیاسی افق سے گم شدہ راہول گاندھی سترہ اپریل کو رام لیلا گراؤنڈ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ کسانوں کی ریلی سے خطاب کریں گے اورکسانوں سے ملاقات بھی کریں گے، گزشتہ دو ماہ سے راہول گاندھی سیاسی منظر نامہ سے غائب تھے، اس دوران اندرا گاندھی کے پوتے کو امیٹھی کے پورے حلقے نے ڈھونڈا، یہاں تک کہ ریاست اتر پردیش کے گلی کوچے میں تلاش گمشدہ کے اشتہار بھی لگائے گئے، جبکہ مخالفین کی جانب سے من گھڑت خبریں بھی بنائی گئی۔ بالآخر راہول گاندھی کو واپس آنا ہی پڑا، لیکن وہ کہاں اور کیوں غائب تھے اس بارے میں کسی کے پاس کوئی معلومات نہیں۔۔

Related posts

وزیر خارجہ کی کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد

faraz ahmed

تیسرا ون ڈے: بھارت کی آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست

razi ullah

بھارتی قید میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی حالت خراب، اسپتال منتقل

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More