اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

کراچی: تحریک انصاف کاجناح گراؤنڈمیں ملکی تاریخ کاسب سےبڑا جلسہ کرنےکااعلان

پاکستان تحریک انصاف نےجناح گراؤنڈ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنےکااعلان کردیا، عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این اے دوسوچھیالیس میں فوج،، رینجرز کی نگرانی کے بغیر انتخابات کرانے کا کوئی فائدہ نہیں، ایم کیوایم انتخابات سے پہلے ہی الیکشن ہار چکی ہے۔

کریم آباد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما عمران اسماعیل کاکہناتھاکہ گذشتہ رات تصادم یا کشیدگی نہیں ہوئی بلکہ ایم کیوایم نےتحریک انصاف کے کیمپ پرمنظم حملہ کیا، انہوں نے کہاکہ کراچی میں پی ٹی آئی کوانتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ، اگر کسی کارکن کو خراش بھی آئی توالطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمہ درج کرائیں گے، انہوں نےدعوٰی کیا کہ ایم کیوایم پولنگ سےقبل ہی الیکشن ہارچکی ہے، عمران اسماعیل نےکہاکہ گورنر سندھ ضابطہ اخلاق کے ضامن بنے تھے، ان سے پوچھاجائے کہ ایم کیوایم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی، اس موقع پر فردوس شمیم نقوی کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کراچی کی دوسری بڑی پارٹی ہے، ہمیں لوگوں کے دلوں میں آنے سے نہیں روکاجاسکتا۔

Related posts

وزیراعظم اسی جذبے کے ساتھ اپنے گھر کا بھی احتساب کریں، امیر جماعت اسلامی

shakir shaikh

خدیجہ تشددکیس: ہائیکورٹ نے فریقین کو طلب کرلیا

Developer

پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More