اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

وسطی اورکزئی ایجنسی: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، چھ دہشتگردہلاک

وسطی اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے چھ دہشت گرد مارے گئے، فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے زیر استعمال تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ ادھر مظفرگڑھ سے پانچ جبکہ چمن سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ضربِ عضب اور آپریشن خیبر ٹو کی کامیابی کے بعد سیکیورٹی فورسز کی وسطی اورکزئی ایجنسی میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ وسطی اورکزئی ایجنسی کے علاقے کاشا، بیگوزئی ، تنگ اور شیخان میں سیکورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،،فضائی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور ان کے زیراستعمال تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں انسداد دہشت گردی فورس ملتان نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پانچ مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔ جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد جنوبی پنجاب میں امام بارگاہوں اور حساس مقامات کونشانہ بناناچاہتے تھے۔

دوسری طرف بلوچستان کے شہر چمن میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد کی گاڑی سے بارہ سو کلو دھماکہ خیز مواد اور تین خود کش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ۔۔ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

یپلزپارٹی رہنماؤں نے ضمانتوں کے لیئے سندھ ہائیکورٹ کا رخ کر لیا

nehal qavi

ملک کے تمام بینک زکوۃ کٹوتی کے باعث آج بند رہیں گے

Beenish Umer

ٹوئٹس یا دھمکیوں سے پاکستان کو زیر نہیں کیا جاسکتا، نیویارک ٹائمز

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More