نیوز ٹکر کاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالردس سینٹ کااضافہ

[starlist]عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر دس سینٹ کا اضافہ ہوگیا، برینٹ کے مستقبل کے سودے اٹھاون ڈالر اسی سینٹ پر ہوئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کی عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ترانوے سینٹ کا اضافہ ہوا۔ اور برینٹ کے مستقبل کے فی بیرل سودے اٹھاون ڈالر اسی سینٹ میں ہوئے۔ جبکہ یوایس خام کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر دس سینٹ کا اضافہ ہوا۔ اور یوایس کروڈ کے  مستقبل کے فی بیرل سودے باون ڈالر اور چون سینٹ پر بند ہوئے۔تاجروں کا کہناہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث ہوا۔

Related posts

انسان کی تنزلی کا سفر غرور اور تکبر سے شروع ہوتا ہے، افتخار درانی

faraz ahmed

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Hassam Alam

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، شہباز گل

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More