اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

بھارتی پروپیگنڈہ مسترد، نیپالی آرمی چیف کی پاکستانی امدادی سرگرمیوں کی تعریف

پاکستان کی امدادی ٹیمیں نیپال کے زلزلہ متاثرین کی مدد میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں. نیپال کے آرمی چیف نے بھی پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوھدری نے خوراک میں گائے کے گوشت کوشامل کرنے کے بھارتی پراپیگنڈہ کومسترد کردیا۔

نیپال میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزازچوھدری کا کہنا تھا کہ زلزلے سے نیپال میں بڑے پیمانے پرتباہی اور انسانی جانوں کاضیاع ہوا، چھ ہزارچھ سوافراد مارے گئے جبکہ لاکھوں متاثرہوئے ،سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے نیپال کے متاثرین زلزلہ کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈقائم کیا جس میں اندرون اور بیرون ممالک سے عطیات جمع کرائے جا رہے ہیں۔

اعزازچوھدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور انجنئیرز کی ٹیمیں نیپال پہنچ گئی ہیں، جبکہ نیپال سے ترانویں پاکستانیوں کوواپس لایا گیا ہے، نیپالی متاثرین کو بھجوائی گئی خوراک میں گائے کے گوشت کوشامل کرنے کے بھارتی پراپیگنڈہ کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزامات ہمیں نیپال میں پینتس لاکھ متاثرین کی امداد سے نہیں روک سکتے۔ پاکستان میں نیپالی سفیر نے بھی سیکرٹری خارجہ کے موقف کی حمایت کی۔

نیوز بریفنگ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سیکرٹری خارجہ اعزازچوھدری کاکہنا تھا کہ پاکستان قطرمیں طالبان کے مذاکرتی عمل کی حمایت کرتاہے کیونکہ پرامن،خوشحال اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

nehal qavi

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی، آئی ایس پی آر

Hassam Alam

سارک ممالک آزاد تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کروائیں‘اسحاق ڈار

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More