اب تک پاکستان ایڈیٹر چوائس تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

این اے 125 پر دھاندلی ثابت، نتائج کالعدم قرار

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس اور پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی ایک سو پچپن میں دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کےجج جاوید رشید محبوبی نے ایک ہفتہ تک محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان نےخواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی عذر داری دائر رکھی تھی۔

الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سو پچپن میں بھی دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ پی پی ایک سو پچپن سے تحریک انصاف کے امیدوار حافظ فرحت عباس نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نصیر کے خلاف انتخابی عذر داری دائر رکھی تھی۔

Related posts

گورنر سندھ نے ادیب و دانشور مشتاق کاملانی کی حالت کا نوٹس لے لیا

Beenish Umer

کراچی سرجانی ٹاؤن میں بیوہ خاتون سےزیادتی کا مقدمہ درج

nehal qavi

پاکستان نے جی ایس ایم اے لیڈر شپ ایوارڈ دوہزار سترہ جیت لیا

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More