اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

ارکان قومی اسمبلی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے، خورشید شاہ کا انتظامیہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان بنگلہ دیش سے شکست پر قومی ٹیم پر برس پڑے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیئرمین پی سی بی سمیت تمام نااہل انتطامیہ کوتبدیل کرنے کامطالبہ کردیاہے۔

قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکرایازصاد ق کی صدارت میں جاری ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کرکٹ اور ہاکی میں کبھی بڑا نام تھا، آج ہم بنگلہ دیش سے بھی ہاررہے ہیں ،کرکٹ بورڈ میں پروفیشنلز کی کمی ہے، چئیرمین پی سی بی کوئی پروفیشنل ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرکٹ بورڈ کو نہیں چلا رہی بلکہ اپنوں کو نوازا جارہا ہے، کرکٹ بورڈ پر ہر آدمی نے نظررکھی ہوئی ہے، جہاں کھل کر کرپشن کی جارہی ہے۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیاکہ پی سی بی میں ایسے لوگوں کو لگائیں جن کو کرکٹ کا علم ہو۔

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی ہے، غیرملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے سے کارکردگی متاثرہوئی ، انہوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔

Related posts

کراچی میں امن قانون نافذ کرنے والوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، ڈی جی رینجرز

Taimore Nafees

عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے: سعد رفیق

Developer

لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More