اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان

ایم کیو ایم پر دہشتگردی کا الزام حیرت انگیز ہے، ترجمان ایم کیو ایم

ترجمان ایم کیو ایم نے کہاہے کہ کلاشنکوف کلچر دینے والوں کے منہ سے ایم کیو ایم پر دہشتگردی کا الزام حیرت انگیز ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے بڑے بڑے دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

ایم کیو ایم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اشتعال انگیز تقاریر سے صاف ظاہرہے کہ جماعت اسلامی شرانگیزی پھیلانے  کی کوشش کرر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت الطاف حسین کی امن پسندی اور عدم تشددکی پالیسی پر گامزن رہے گی۔ جماعت نے جہاد کے نام پر پاکستان میں دہشتگردی اور کلاشنکوف کلچر کاآغاز کیا اس کے رہنماؤں کے منہ سے ایم کیو ایم پر دہشتگردی کے الزامات حیرت انگیز ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی محرومی دورکرنے کیلئے کچھ نہیں کیا کوٹہ سسٹم جیسا کراچی دشمن قانون جماعت اسلامی کے دور کاہی تحفہ ہے۔

Related posts

وزیراعظم چین کے تاریخی دورے پر روانہ

shakir shaikh

میرا تکذیب نکاح کیس: مبینہ شوہر عتیق الرحمن طلب

razi ullah

بلوچستان میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More