نیوز ٹکر کاروبار

کراچی: پیاز اور لیموں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کراچی کے باسیوں کے آنسو نکالنے لگی تو لیموں کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کے دانت کھٹے ہوگئے۔ پیاز کی فی کلو قیمت پچاس سے ساٹھ روپے جبکہ لیموں ڈھائی سوروپے کلو تک جا پہنچے۔

ویجیٹیبل ہول سیل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہ جہاں کے مطابق سندھ سے پیاز کی فصل کے اختتام کے بعد بلوچستان سے آنے والی پیاز چالیس روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں پیاز پچاس سے ساٹھ  روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیاز کی نئی فصل جون میں مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی جس کے بعد ہی پیاز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں گرمی بڑھتے ہی مشروبات کے استعمال میں بھی تیزی آگئی ہے جس کے باعث لیموں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروشوں نے بھی لیموں کا بڑا ذخیرہ اسٹاک کرلیا ہے۔

Related posts

بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

shakir shaikh

نواز شریف کو عدالت سے غیرحاضر رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، پرویزرشید

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More