نیوز ٹکر کاروبار

ٹریڈ پالیسی فریم ورک2015-2018چند ماہ میں پیش کریں گے، وفاقی وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک دو ہزار پندرہ اٹھارہ آئندہ چند ماہ میں پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تیسرا اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک دو ہزار پندرہ ۔ دو ہزار اٹھارہ آئندہ چند ماہ میں پیش کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان اور توانائی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے ساتھ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، جبکہ متعدد عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی گئی تھیں جس کے نتیجے میں وزارت تجارت کو آٹھ سو سے زائد تجاویز موصول ہوئیں، جنہیں مکمل جانچ پڑتال کے بعد آئندہ تجارتی پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔ خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے موثر نفاذ کیلئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کا اعلان تجارتی پالیسی کے ساتھ ہی کر دیا جائے گا۔

Related posts

الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے، نواز شریف

faraz ahmed

فخرزمان کا بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرانے کا عزم

Hunain Siddiqui

ٹرمپ دفاعی بجٹ میں مزید اضافے کے خواہاں

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More