اب تک پاکستان اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

کراچی:فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر، کےڈی اے اشرف عباس قتل

عزیزآباد کراچی میں کارپرفائرنگ سےڈپٹی ڈائریکٹر کےڈی اے اشرف عباس کو قتل کردیاگیا۔ دیگر واقعات میں چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن میں کالعدم تنظیم کےپانچ دہشتگردمارےگئے۔ طاہر پلازہ میں چھ افراد کو زندہ جلانے والے تین افراد سمیت متعدد ملزمان گرفتار کرلئےگئے۔

پولیس کے مطابق عزیز آباد کے قریب کار پر فائرنگ سے کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹراشرف جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ جبکہ شہر میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں  بحق ہوگئے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے ہاتھوں القائدہ کے پانچ دہشتگرد مارےگئے۔ پریڈی پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے آٹھ رپیٹر، ایک ایم پی فائیو اور ایک پسٹل برآمد ہوا۔ سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعددو ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب بغدادی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے نو جواریوں کوگرفتار کر لیا۔

Related posts

جنگ کی بجائے مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، وزیراعظم

Beenish Umer

اپوزیشن کو سینیٹ میں اوپن ووٹنگ کی سپورٹ کرنی چاہیے، گورنر پنجاب

Beenish Umer

جنوبی سمندر پر چین کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، شیریں مزاری

Khurram Adeel

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More