اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان

کراچی: سائٹ ایریا میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، 8 افراد جھلس کر زخمی

کراچی کے علاقے سائٹ میں گارمنٹ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے آٹھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا۔

سائٹ میں ولیکا کے قریب گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے شہر بھر کی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا۔ آگ لگنے کے باعث پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کے باعث قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ آگ گودام میں لگی جس نے قریبی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیراعلٰی سندھ نے کمشنر کراچی کو آگ بجھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Related posts

جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

Khurram Adeel

فرانس کے صدارتی امیدوار کی دلچسپ لواسٹوری

Developer

کوریائی ممالک سربراہی مذاکرات کیلئے تیار

razi ullah

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More