دنیا نیوز ٹکر

کشمیری عوام آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں،مسرت عالم

مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے والےحریت رہنما مسرت عالم نے کہاہے کہ کشمیری عوام آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، بھارت کشمیریوں کے جذبات کوسمجھے،گرفتاریوں سےنہیں ڈرتا۔

مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرانے والے حریت رہنما مسرت عالم نے بھارتی سیاستدانوں اور میڈیاکے واویلےکومستردکردیا۔ مسرت عالم کا کہناہے کہ وہ گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔ کشمیری عوام کےدل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری بھارت کے زیر تسلط نہیں رہناچاہتے، کشمیری آزادی اور پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔

مسرت عالم کی قیادت پرسیخ پابھارتی سیاستدانوں نے ایک بارپھران کی گرفتاری کا مطالبہ دہرایاہے۔ ادھر بھارتی فوج کی جانب سے گھرگھرتلاشی کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔۔ مزاحمت کرنے پربھارتی فوج نے نوجوانوں پر تشدد بھی کیا۔

Related posts

اسحاق ڈار کی جانب سے عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست خارج کردی گئی

shakir shaikh

کابل: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغان صدر، وزیر خارجہ سے ملاقات

login web

جامعہ کراچی میں طلبا سراپا احتجاج بن گئے

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More