اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی بنیاد رکھےگی،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ہماراموقف ثابت ہوگیا، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی بنیادرکھے گی ، این اے ایک سوپچیس اور ایک سوبائیس میں ری الیکشن پرجائیں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ثابت ہوگئی، کل مزید چیزیں سامنے آئیں گی ،انہوں نے کہا کہ جب تک مجرم کونہیں پکڑیں گے جرم ختم نہیں ہوگا، مجرمانہ عمل پرآراوز کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاجائےگا، عمران خان کاکہناتھاکہ ہمیں ٹربیونلز سے انصاف کی بہت زیادہ توقع نہیں تھی، ٹربیونلز میں اتنے حقائق سامنے نہیں آسکتے جتنے اب آئیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو کھولے ہوئے تھیلے نظر نہیں آئے،، ان کے سامنے تھیلے کاٹے گئے، جبکہ چیئرمین نادرا فرانزک رپورٹ کیلئے اب کس کا انتظار کررہے ہیں۔

Related posts

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

faraz ahmed

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز

nehal qavi

فلپائن میں چھ عشاریہ چھ شدت کا زلزلہ

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More