اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان

دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان رشتہ مضبوط ہوا، امام کعبہ

پاکستان کے دورے پر موجود امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے پاکستان کو ایک عظیم قوم قرار دیتے ہوئے اپنے والہانہ استقبال پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے اعزاز میں اسلام آباد، پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ ان کا پاکستان کایہ پہلا دورہ ہے جو آخری نہیں۔ ان کے اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی سعودی عرب سے محبت کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ کامیاب نہیں ہوگا۔ سعودی عرب اور پاکستان کا گہرا تعلق ہے۔ جو لوگ سازش کر رہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس موقعہ پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ ملک بھر میں رمضان ایک دن شروع ہو اور اسی طرح عید بھی ایک ہی دن منائی جائے۔

Related posts

پرویز رشید برطرف، عمران خان کی مبارک باد

M.Umair Raza

پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کرنے کیلئے مشاورت ہوگی،خواجہ آصف

login web

کراچی پولیس کا سرچ آپریشن مکمل،70 افراد گرفتار

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More